پاکستانی فوج کی فائرنگ میں ایک خاتون کی ہلاکت پر محبوبہ مفتی کااظہار افسوس

سری نگر:جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون کے جاں بحق ہونے اور اس کے شوہر کے زخمی ہونے پر رنج و غم کا اظہا رکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے راجوری ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ا س واقعہ میں زخمی ہوئے شخص کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے ایک بار پھر فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس مین ایک خاتون ہلاک اور اس کا شوہر زخمی ہو گئے تھے۔

Title: mehbooba mufti express grief over womans death in pak firing | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply