محبوبہ ، ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ نے کشمیری بھائیوں کو عید کی مبارکباد دی

سری نگر :جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نگراں صدر عمر عبداللہ نے عید الفطر کے مقدس موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام مبارکبادمیں محترمہ مفتی نے لوگوں کو اس مقدس تہوار کی اہمیت یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی خوشیوں میں غریب اور ضرورت مند لوگوں کو شامل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج پوری اُمت مسلمہ غمزدہ ہے کیونکہ گذشتہ روز مسلمانوں کے مقدس مقام مدینہ منور ہ میں خود کش بمبار نے حملہ کرکے پوری اسلامی دنیامیں تشویش پھیلا دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جانے والی عید الفطر میں یہی پیغام ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں جس نے ہمیں روزے رکھنے کے علاوہ سچائی ، دیانت ،خود اعتمادی ،ضبط نفس اور صبر کی توفیق عطا فرمائی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مقدس دِن ریاست اور دنیا کے لوگوں کے لئے باہمی رواداری ، امن ، خوشحالی اور بہبودی کی نوید لے کر آئے گا۔
انہوں نے کہا’ جموں وکشمیر کے لوگوں نے ہمیشہ باہمی رواداری کا مظاہرہ کیا ہے جو ریاست کی ہمہ جہتی تمدن کی ایک علامت ہے اور ہم ان اقدار کی پاسداری کرتے رہیں گے‘۔
ریاست کی خوشحالی اور امن کی دعا کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ عید منانے کے پس پشت یہ جذبہ کارفرما ہے کہ ہم اپنے معبود اللہ بزرگ و برتر کا شکر ادا کریں کہ اس نے رمضان کے مہینے میں ہمیں روزے رکھنے کی ہمت و طاقت اور سچائی، خلوص ، تزکیہ نفس ،صبر و تحمل اور انسانیت کی قدر دانی کی توفیق دی ۔(یو ا ین آئی)

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mehbooba mufti dr farooq omar abdullah greet people on eid ul fitr in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply