محبوبہ مفتی نے پی ڈی پی کانگریس اتحاد کی قیاس آرائیوں کو ”فیک نیوز“ بتاکر خارج کر دیا

سری نگر: جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی) اور کانگریس کے درمیان ممکنہ ملاپ کی قیاس آرائیوں کے درمیان پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے اسے افواہ اور جعلی خبر سے تعبیر کرتے ہوئے میڈیا کی رپورٹوں کو خارج کر دیا۔

ٹوئیٹر پر بات کرتے ہوئے مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے لیے پی ڈی پی ۔کانگریس اتحاد کے حوالے سے میڈیا کی قیاس آرائیوں پر حیرت ہے۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ سونیا جی اور میرے درمیان عنقریب ملاقات ہونا طے ہے ۔یہ سب کچھ نہیں بس میڈیا کی ذہنی اختراع ہے اور ”فیک نیوز“ کی ایک اور بد بختمثال ہے۔

واضح ہو کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پی ڈی پی کے ساتھ تین سال تک مخلوط حکومت چلانے کے بعد گذشتہ ماہ حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے باعث محبوبہ مفتی کو جبراًمستعفی ہونا پڑ ا تھا اور ریاست میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا تھا۔

دوشنبہ کو کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں نے دہلی میں میٹنگ کی اور جموں و کشمیر کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا۔یہ میٹنگ سابق وزیر اعظم ڈاکٹ منموہن سنگھ کی رہائش گاہ پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوئی ۔

یو پی اے کی چیر پرسن سونیا گاندھی نے مسٹر سنگھ کی سربراہی میں کشمیر کے معاملہ پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔جس میں سینیئر پارٹی لیڈروں ڈاکٹر کرن سنگھ، پی چدمبرم، غلام نبی آزاد، اورا مبیکا سونی بھی شامل ہیں۔

Title: mehbooba mufti dismisses speculation about possible pdp cong tie up | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply