محبوبہ مفتی کرسی بچانے کیلئے مرکز اور فوج کو خوشنودی میں مصروف:نیشنل کانفرنس

سری نگر: نیشنل کانفرنس نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کو محض بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوفہ اپنے کالے کارناموں اور کشمیری قوم کے ساتھ کئے گئے دھوکے سے توجہ ہٹانے کی مذموم ، ناپاک اور ناکام کوششیں کررہی ہیں، موصوفہ اپنی نااہلی، غیر سنجیدگی اورغیر ذمہ داری سے وادی کے حالات کو مزید بگاڑنے کی مرتکب ہور ہی ہے ، جس کا خمیازہ عام لوگوں کو براہ راست بھگتنا پڑرہا ہے۔
این سی ترجمان جنید عظیم متو نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں محبوبہ مفتی کی بوکھلاہٹ صاف دیکھنے کو مل رہی تھی، موصوفہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دینے کے بجائے تلخ کلامی اور غیرشائستہ لب و لہجہ کا استعمال کررہی تھیں موصوفہ کے رویہ سے اقتدار کا نشہ کا خوب جھلک رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی بوکھلاہٹ کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ موصوفہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلی گئیں جبکہ مرکزی وزیر داخلہ کرسی پر ہی بیٹھے تھے۔
انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی اپنی کرسی بچانے کے لئے اب فوج اور مرکزکو خوش کرنے کے لئے بادشاہ سے زیادہ وفاداری کا ثبوت پیش کررہی ہیں۔ محبوبہ مفتی کے اس بیان کہ ’بچے فوجی کیمپوں میں ٹافی لینے یا پھر دودھ خریدنے نہیں جاتے ہیں،نوجوان فوجی کیمپوں پر حملوں کے دوران مارے جارہے ہیں اور پیلٹ گن کے شکار ہورہے ہیں،کی سخت الفاظ میں مذمت اور ملامت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتان تراشی اور الزام تراشی پی ڈی پی کا شیوا رہا ہے اور یہ لوگ اپنے کئے کالے کارناموں کا الزام دوسروں کے سرتھوپنا اچھی طرح جانتے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mehbooba loses cool ends press conference with rajnath still seated in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply