محبوبہ مفتی کی حلف برداری،جموں و کشمیر کو بھی خاتون وزیر اعلیٰ مل گئی

جموں :تمل ناڈو، مغربی بنگال، گجرات اور راجستھان کے بعد جموں و کشمیر کو بھی اس ایک خاتون وزیر اعلیٰ مل گئی جب پی ڈی پی کے صدر محبوبہ مفتی نے وزیر اعلیٰ کی طور پر حلف لے لیا۔ان کے ہمراہ 22وزیروں نے بھی حلف لیا ہے جن میں بی جے پی کے وزیروں کی تعداد زیادہ ہے ۔سیاہ لباس میں ملبوس 56سالہ محبوبہ نے اردو میں عہدہ و راز داری کا حلف لیا۔
انہی کے ساتھ بی جے پی کے نرمل شاہ نے نئی پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط حکومت میں ایک بار پھر نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا۔گورنراین این ووہرہ نے ان دونوں کے علاوہ 21دیگر وزراءکو بھی حلف دلایا۔اس بار کی وزارتی کونسل میں بی جے پی کے وزیروں کی تعداد بڑھ کر 8ہو گئی ہے جبکہ پچھلی وزارت میں بی جے پی کے کابینی وزیروں کی تعداد چھ تھی۔ جبکہ پی ڈی پی کے وزیروں کی تعداد میں کمی واقع ہو گئی ہے اور پچھلی بار کی تعداد11سے گھٹ کر 9رہ گئی ہے۔
البتہ ان کے وزراءمملکت کی تعداد 3برقرار ہے۔علیحدگی پسند کشمیری لیڈر عبد الغنی لون کے بیٹے سجاد غنی لون بی جے پی کوٹہ سے کابینہ میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ محبوبہ مفتی سے پہلے عصر حاضر میں دہلی میں شیلا دکشت اور سشما سوراج، آسام میں انورہ تیمور، تمل ناڈو میں جانکی رام چندرن، اتر پردیش میں مایا وتی، بہار میں رابڑی دیوی،مدھیہ پردیش میں اومابھارتی اورپنجاب میں راجندر کور بھٹل خاتون وزیر اعلیٰ رہ چکی ہیں۔
ششی کلا کاکو دارف، نندنی ست پتھی اور سچیتا کرپلانی بھی علی الترتیب گوا ، اڑیسہ اور اتر پردیش کی وزیر اعلیٰ رہ چکی ہیں۔اس وقت ملک کی چار ریاستوں میں خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ خاتون وزراءاعلیٰ میں سبھی غیر کانگریسی ہیں۔ تمل ناڈو میں اناڈی ایم کے کی اور مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی سربراہ وزیر اعلیٰ ہیںتو راجستھان اور گجرات میں بی جے پی کی وزیر اعلیٰ ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: mehbooba is first woman cm of jk bjp gets more cabinet berths in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply