صحافیوں نے کشمیر اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا

سرینگر:جموں و کشمیر اسمبلی کے اندر ویڈیو کیمرے اور موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں دیئے جانے کے خلاف آج میڈیا نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں جی ایس ٹی کو لاگو کئے جانے کے معاملے پر اسمبلی اور قانون ساز کونسل کا چار روزہ خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اس سیشن کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو ریاستی حکومت نے کیمرے اور موبائل فون کو ایوان کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں دی۔
ایوان کے اندر جیسے ہی اراکین داخل ہوئے تو مقامی، قومی اور بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کے صحافیوں نے پریس گیلری سے جانا شروع کر دیا۔ نیشنل کانفرنس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے رکن میڈیا پر پابندی لگائے جانے کے لئے مخلوط حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے نظر ا?ئے۔ اپوزیشن ارکان نے پوچھا، “پریس کہاں ہے۔” اس کے بعد میڈیا نے دونوں ایوانوں کی کارروائیوں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Media boycotts j k legislative assembly proceedings delayed in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply