سری نگر میں ہولناک آتشزدگی، کئی مکانات و لاکھوں روپے کی املاک تباہ،دو فائرمین زخمی

سری نگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پیر کی صبح آگ کی ایک ہولناک واردات میں کئی مکانات جل کر راکھ ہو گئے اور لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہو گئی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ڈ پٹی ڈائریکٹر محمد اکبر ڈارنے بتایا کہ سری نگر کے چنار باغ میں پیر کی صبح ایک مکان میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب میں واقع متعدد دیگر مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہولناک آگ پر قابو پانے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں بشمول محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی ہیڈکوارٹر سے آگ بجھانے والی10 گاڑیاں روانہ کی گئی تھیں۔
آگ کی اس ہولناک واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔ آگ کی شعلوں پر قابو پانے کے دوران علاقہ میںرقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ جہاں عورتیں آہ وفغان اور چیخ وپکار کرتی ہوئی نظر آئیں وہیں مرد فائر سروس کے عملے کی مدد کرتے ہوئے نظر آئے۔ آگ بجھانے کی کوشش مین فائر بریگیڈ محکمہ کے دو فائرمین زخمی بھی ہو گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Massive fire breaks out in srinagars chinar bagh in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply