کشمیر مذاکرات میں حکومت حریت کو بھی مدعو کرے:منی شنکر ایر

سری نگر:کانگریس میں واپس لیے جانے والے پارٹی کے بزرگ رہنما منی شنکر ایر نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دے کر تنازعہ پیدا کر دیا۔انہوں نے اپنے تازہ بیان میں مودی حکومت کو تلقین کی ہے کہ کشمیر تنازعہ کے تصفیہ کے لیے حریت رہنماو¿ں کو بھی مذاکرات میں شامل کرے۔

ایرنے جموں و کشمیر کے موسم گرما کے دارالخلافہ سری نگر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر میں یہاں آیا ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں کشمیریوں کا اپنا سمجھتا ہوں“ لیکن اگر کوئی الگ ہونا چاہتا ہے تو ہمیں ان سے بات چیت کرنی چاہیے۔

مذاکرات ہر ایک کے ساتھ کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے کئی کشمیریوں سے واقف ہیں جو ہندوستان کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں۔واضح ہو کہ گذشتہ4 سال کے دوران مودی حکومت کا حریت کے کسی رہنما سے باقاعدہ تبادلہ خیال نہیں ہوسکا ہے۔

حالانکہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش کی جا چکی ہے لیکن حریت کانفرنس کی جانب سے مذاکرات سے پہلے ہی کچھ شرائط پیش کر دی گئیں ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mani shankar aiyar asks govt to initiate dialogues with hurriyat leaders in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply