کشمیر کے اڑی سیکٹر میں تعینات سپاہی نے میجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

سری نگر: شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں فوجی اہلکار نے ایک میجر پر گولیاں چلاکر اسے ہلاک کردیا ہے۔ مہلوک میجر کی شناخت 71 آرمڈ رجمنٹ کے شیکھر تھاپا کے بطور ہوئی ہے۔ وہ 8 راشٹریہ رائفلز میں تعینات تھا۔
ایک رپورٹ کے مطابق میجر شیکھر نے فوجی اہلکار کو اس وقت ڈانٹ پلائی جب وہ ڈیوٹی کے دوران اپنا موبائیل فون استعمال کررہا تھا۔ تاہم جب میجر نے موبائیل فون کو اپنے قبضے میں لیا تو فوجی اہلکار نے غصے میں آکر اپنی اے کے 47 رائفل سے میجر شیکھر پر گولیاں چلائیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوجی میجر اسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Major shot dead by jawan over use of mobile phone in kashmirs uri in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply