کشمیر میں ڈی ایس پی ایوب پنڈت قتل کیس میں20گرفتار ،ایک ہلاک

سرینگر: جموں کشمیر کے سرینگر میں تاریخی جامع مسجد کے باہر ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) ایوب پنڈت کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے میں ملوث افراد کی تلاش میں گذشتہ ایک ماہ کی جدو جہد کے بعد آخر کار اس معاملے میں 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کشمیر کے آئی جی منیر احمد خان نے آج یہاں پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ملزموں میں سے ایک پہلے ہی 12 جولائی کو بڈگام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم میں مارا جا چکا ہے۔
مسٹر ایوب پنڈت کی 23 اور 24 جون کی درمیانی رات میں ہجوم نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ جس کے بعد تعزیرات ہند کی دفعہ 302کے تحت ایک معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی تھیں۔یہ معلوم کیے جانے پر کہ آیا اس واقعہ کی رات جامع مسجد پر لوگوں سے خطاب کرنے والے حریت کانفرنس کے اعتدال پسند دھڑے کے چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی انہوںنے کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو ہر شخص سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ مسٹر خان نے کہا کہ اس معاملے میں ابھی تحقیقات جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lynching of dsp ayub pandith 20 accused arrested one killed in encounter says kashmir ig in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply