کشمیرکے کپواڑہ ضلع میں گاڑی کھائی میں جا گری،دو طلبا ہلاک9زخمی

سری نگر: (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے تنگدھار میں آج ایک گاڑی کے گہری کھائی میں پلٹنے سے دو طالب علموں کی موت ہوگئی جبکہ 9 دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ میں روبیہ نام کی طالبہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں راشد نام کا طالب علم بھی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ انہوں نے بتایا کہ مزید4 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lorry fall in gorge in kashmir2 students killed in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply