ایل او سی سے متصل ایک گاؤں میں بھیانک تباہی ٹل گئی

جموں : پونچھ ضلع میں حقیقی کنٹرول لائن(ایل او سی ) سے متصل ایک گاؤں میں اس وقت ایک بھیانک تباہی ٹل گئی جب سیکورٹی فورسز نے وہاں پانچ کارآمد بموں کا سراغ لگا کر انہیں ناکارہ کر دیا۔ایک پولس افسر کے مطابقیہ کارآمد بم ضلع کے منڈی علاقہ میں ایل او سی کے قریب واقع اعظم آباد گاو¿ں میں یہ کارآمد بم پائے گئے تھے۔اس افسر نے مزید بتایا کہ جمعہ کو 11سالہ طاہر اور8سالہ وسیم نام کے دو بچے ایک ٹھوس شے سے کھیلتے ہوئے جو بعد میں بم ثابت ہوا،زخمی ہوگئے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو صاف کرنے کے لیے کارروائی شروع کی۔اورتلاشی کے دوران پانچ کارآمد بم پڑے ملے جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ ایک محفوظ مقام پر لے گئے اور وہاں انہیں ناکارہ بنا دیا ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Live bombs found in a village along loc in poonch in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply