وادی کشمیر میں ایک روزہ ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال

سری نگر: (یو ا ین آئی) کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچررز فیڈریشن نامی تجارتی انجمن کے صدر حاجی محمد یاسین خان کی نئی دہلی میں واقع قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ہیڈکوارٹرس میں طلبی کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کے بعد وادی کشمیر میں منگل کے روز معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ سری نگر کے پائین شہر کے بیشتر حصوں میں پیر کو عائد کردہ پابندیاں ہٹالی گئیں اور جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بھی بحال ہوگئی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’پائین شہر کے کسی بھی علاقہ میں آج کوئی پابندیاں نافذ نہیں ہیں‘۔ این آئی اے پاکستان اور دوسرے ممالک سے ہونے والی مبینہ ٹیرر فنڈنگ اور علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کی تحقیقات کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں اس جانچ ایجنسی نے تاجر لیڈر محمد یاسین خان اور کشمیر یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اعلیٰ فاضلی کو پیر کے روز پوچھ گچھ کے لئے نئی دہلی طلب کیا تھا۔ ہڑتال کی کال وادی کی چند تجارتی انجمنوں نے دی تھی جس کی کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے حمایت کا اعلان کیا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Life returns to normal in kashmir after one day strike in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply