کشمیر میں لشکر طیبہ کا کمانڈر سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا

سرینگر:شمالی کشمیر کے باندی پورا میں آج سیکورٹی فورسز کے ساتھ زبردست تصادم میں لشکر طیبہ کا ایک چوٹی کا کمانڈر مارا گیا جبکہ پولیس کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے ضلع کے کھوسا محلہکاجن سوناواڑی میں ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی تھی۔
سیکورٹی کے جوان علاقے کا محاصرہ کر رہے تھے، رات بھر انتہا پسندوں نے ان پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ جاری رکھی۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی میں گولیاں چلائیں۔ دونوں کے درمیان جھڑپ میں لشکر کا ایک کمانڈر مارا گیا، جس کی شناخت ابو موسیٰ کے طور پر کی گئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے موقع سے کچھ ہتھیار اور دھماکہ خیز اشیا برآمد کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ میں ایک پولیس کانسٹیبل وکاس شرما زخمی ہو گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Let commander killed in an encounter in bandipora in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply