لیہہ میں سرد ترین رات، نہریں جھیلیں و دیگر آبی ذخائر برف میں تبدیل

سری نگر:خطہ لداخ کے لیہہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب رواں موسم میں اب تک کی سرد ترین رات ثابت ہوئی جس دوران وہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 اعشاریہ 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
منفی درجہ حرارت کے باعث لیہہ میں بدھ کی صبح بیشتر آبی ذخائر کو منجمد پایا گیا۔ دوسری جانب وادی میں سردی کی شدت برقرار ہے ، جہاں بدھ کو سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی دن بھر جاری رہی۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے چار دنوں کے دوران اگرچہ مطلع ابرآلود ، تاہم موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسم خشک رہنے کے باعث سری کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Leh records coldest night in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply