شمالی کشمیر کے ہاجن میں سلامتی دستوں سے مڈبھیڑ میں ایک دہشت گرد ہلاک

سری نگر:جمعرات کو علی الصباح شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلوع کے ہاجن میں سلامتی دستوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ پولس کے ڈائریکٹر جنرل ایس پی وید کے مطابق ہاجن بانڈی پورہ میں سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں لشکر طیبہ کا جو دہشت گرد مارا گیا وہ غیرملکی دہشت گرد نظر آتا ہے ۔
یہ مسلح تصادم اس وقت ہوا جب ہاجن کے شکور دین محلہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سلامتی دستوں نے علاقہ کا محاصرہ کر کے ان کی تلاش شروع کی ۔جائے تصادم سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بشمول اے کے 47رائفلیںار دیگر غیر قانونی سامان برآمد ہوا۔

Title: lashkar militant killed in encounter with security forces in kashmirs bandipora district | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply