کشمیر کے پلوامہ میں شب بھر چلے مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے 3انتہاپسند ہلاک

سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں رات بھر جاری رہنے والے مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے 3 تین انتہاپسند مارے گئے۔ اس مسلح تصادم میں ایک فوجی افسر بھی زخمی ہوا ہے۔ اس دوران انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں آج تمام تعلیمی ادارے احتیاطی اقدامات کے طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے جھڑپ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں انتہاپسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے گذشتہ رات مذکورہ علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز مذکورہ علاقہ میں ایک مخصوص جگہ کی طرف بڑھ رہے تھے تو وہاں موجود انتہاپسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے بعد فریقین میں باقاعدہ تصادم شرو ع ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی افسر زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ رات بھر دونوں طرف سے گولیاں چلتی رہیں اور جمعرات کی علی الصباح مسلح تصادم کے مقام پر تین مقامی انتہاپسندوں کی لاشیں پڑی پائی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم کے مقام سے کچھ اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا ’مارے گئے جنگجوؤں کے قبضے سے تین اے کے رائفلیں اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے‘۔ خیال رہے وادی میں گذشتہ چند مہینوں میں انتہاپسندانہ کارروائیوں اور سیکورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی کاروائیوں میں غیرمعمولی تیزی آئی ہے۔ انتہاپسندوں نے حال ہی میں ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں ایک پولیس پارٹی پر گھات حملہ کرکے ایک ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 21 جون کو علی الصباح حزب المجاہدین سے وابستہ دو مقامی انتہاپسند مارے گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lashkar e taiba terrorists killed in pulwama in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply