امرناتھ یاتریوں پر حملہ کرنے والے نہ کشمیری ہیں نہ مسلمان:فاروق عبداللہ

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے بوٹینگو میں فائرنگ کے واقعے میں 7یاتریوں کی ہلاکت کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقدس فریضہ انجام دینے کے لیے جانے والے مہمانوں پر یہ دہشت گردانہ حملہ کرنا مسلمانوں کا کام نہیں ہوسکتا کیونکہ ایسے حملوں میں ملوث مسلمان نہیں ہوسکتے۔ فاروق عبداللہ نے اپنی والدہ بیگم اکبر جہاں کی 17ویں برسی کے سلسلے میں سری نگر کے مضافاتی علاقہ درگاہ نسیم باغ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یاتریوں کو معقول سیکورٹی فراہم نہ کرنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا ’ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ سیکورٹی سے متعلق میٹنگیں محض دکھاوے کے لئے منعقد ہوا کرتی تھی‘۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کبھی بھی یاترا کے خلاف نہیں رہی ہے بلکہ کشمیریوں نے ہمیشہ یہ خواہش کی کہ زیادہ سے زیادہ یاتری درشن کے لئے وادی آئیں۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ امرناتھ یاترا لگ بھگ ڈیڑھ سو سال سے جاری ہے، یہاں تک کہ 90کے پرآشوب دور میں، جب انتہا پسندی عروج پر تھی، یاترا جاری رہی اور کسی یاتری کا بال بھی بیکا نہ ہوا کیونکہ مذہبی آزادی اور مہان نوازی میں کشمیریوں کا کوئی ثانی نہیں۔.انہوں نے کہا کہ یاترا پر آنے والوں کو درش کرانے میں کشمیریوں کا کلیدی رول رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے باوجود بھی یاتری وادی آئیں اور درشن بھی کریں گے کیونکہ کشمیر میں ہمیشہ مذہبی آزادی کا بول بالا رہا ہے اور آج بھی ہے۔
ہندوستان میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر جلد ازجلد اس ناسور پر قابو نہیں پایا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ فرقہ پرستی ہم سب کو نگل جائے گی۔میں ہندوستان کے جمہوریت پسند اور امن پسند بھارتیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ متحدہ ہوکر فرقہ پرستی کو جڑ سے ا±کھاڑنے کے لئے آگے آئیں۔ مسلمانوں کو شک و شبہ سے دیکھنے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی اور ہندوستان کے قیام کیلئے مسلمانوں کی قربانیاں کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے اوراق مسلمانوں کی قربانیوں سے بھرے پڑے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Killers of amarnath yatris not muslims farooq abdullah in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply