کشمیر میں درجہ حرارت مائنس 6تا منفی 24ڈگری ،ڈل جھیل جم گئی

سری نگر: کشمیر میں یوں تو سال کے 12مہینے سردی رہتی ہے لیکن امسال جنوری میں سردی نے کچھ زیادہ ہی قہر ڈھایا ہے۔ حتیٰ کہ سری نگر میں بھی سردی اپنے عروج پر ہے اوریہاں کا کم سے کم درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری کم ہو کر مائنس 6.3ڈگری نیچے چلا گیا ۔
جس کے باعث اس رات کو سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات قرار دیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ ڈل جھیل سمیت تمام چھوٹی بڑی نہریں منجمد ہو گئیں۔جس کے باعث کئی مقامات پر برف توڑ کر شکار نکالا جا رہا ہے۔
اور کئی مقامات پر نل کے پائپوں میں پانی جم گیا۔اور ایسا لگ رہا ہے گویا پانی کی ترسیل بند ہو گئی ہے۔اسی دوران کارگل سے موصول اطلاع کے مطابق وہاں کا کم سے کم درجہ حرارت مائنس23.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ علاقہ ریاست کا سرد ترین مقام رہا۔کارگل میں دن کا موسم بھی مائنس7.5ڈگری نیچے آگیا ہے۔ سری نگر کے محکمہ موسمیات کے مطابق البتہ آئندہ24گھنٹے میں موسم صاف رہے گا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmirs dal lake freezes at minus 6 degrees celsius in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply