کشمیر میں8ستمبر روہنگیا مسلمانوں سے یوم یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا:میر واعظ

سری نگر:وادی کشمیر کی تمام مذہبی جماعتوں نے برما میں روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام اور سینکڑوں مسلمان بستیوں کو مسمار و خاکستر کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس ننگی بربریت اور جارحیت پر عالمی برادری خصوصاً عالم اسلام کی خاموشی کو حد درجہ افسوسناک ، شرمناک اور مجرمانہ قرار دیا دیا ہے۔ انہوں نے 8 ستمبر جمعتہ المبارک کو روہنگیائی مسلمانوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ مجلس علمائ جموں وکشمیر اور اس سے منسلک مذہبی جماعتوں بشمول جماعت اسلامی جموں وکشمیر ، جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر ، جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعان،اسلامک سٹیڈی سرکل،اتحاد المسلمین جموں وکشمیر، دارالعلوم رحیمہ بانڈی پورہ،انجمن تبلیغ الاسلام، انجمن حمایت الاسلام،مفتی اعظم جموں وکشمیر، مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں وکشمیر،دارالعلوم بلالیہ، دارالعلوم قاسمیہ، انجمن نصر الاسلام،انجمن مظہر الحق بیروہ، درالعلوم نور الاسلام ترال، پیروان ولایت جموں وکشمیر، اہلبیت فاو¿نڈیشن اور انجمن علمائے احناف نے منگل کو یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں برما کے روہنگیائی مسلمانوں پر ہونے والے مظام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان مذہبی جماعتوں کے سرپرستوں بالخصوص میرواعظ مولوی عمر فاروق نے کہا کہ برمی مسلمانوں کو جس بے دردی کے ستاتھ تہہ تیغ کیا جارہا ہے اور بستیوں کی بستیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کی جارہی ہیں۔ عورتوں کی عزت و عصمت کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے اس ضمن میں عالم اسلام اور مسلمان ممالک کی حکومتوں کی خاموشی حد درجہ مجرمانہ ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmiris to observe sep 8 as solidarity day with rohingya muslims mirwaiz in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply