ایک اور کشمیری طالبعلم کالج سے بھاگ کر حزب المجاہدین میں شامل ہو گیا

سری نگر: اترا کھنڈ کے دارالخلافہ دہرہ دون کے ایک کالج میں انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کر نے والے ایک کشمیری طالبعلم نے، جو لاپتہ ہو گیاتھا،دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کر لی۔

21سالہ شعیب احمد لون الپائن انسٹی ٹیوٹ آف منجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بی ٹیک سال اول کا طالبعلم تھا۔وہ 20ستمبر کو یہ کہہ کر دہرہ دون سے روانہ ہوا تھا کہ اس کی والدہ علیل ہیں اور اسے سری نگر جانے کے لیے چنڈی گڑھ سے سری نگر کی فلائٹ پکڑنی ہے لیکن وہ کبھی گھر نہیں پہنچا۔

اس کے گھر والوں کو اس کی حزب المجاہدین میں شمولیت کا علم سوشل میڈیا پر ڈالی جانے والی تصاویر سے ہوا ۔ اس کی والدہ نے ، جنہوں نے اس کے باپ کے ، جو دہشت گرد تھا،مرنے کے بعد اس کی محنت مزدوری کر کے پرورش کی تھی ،اس سے گڑگڑا کر التجا کی کہ میرے بچے واپس آجا۔

اس نے کہا کہ اگر کوئی تنظیم اسے دبوچے بیٹھی ہے تو اس سے میری درخواست ہے کہ ایک دکھیاری کی فریاد سن لے اور اس کے بچے کو رہا کر کے اس کے کلیجہ کو ٹھنڈک پہنچائے۔

اگر وہ واپس نہ آیا تو وہ زہر کھا کر جان دے دے گی تاکہ اس کے مرنے کے بعد اس کے جی مںجو آئے کرے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmiri student who went missing joins hizbul in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply