انگلستان پرپاکستان کی جیت سے وادی کشمیر میں جشن، میر واعظ نے فائنل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں

سری نگر: حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمئنز ٹرافی کے سیمی فائنل مقابلے میں انگلینڈ کو ہرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے فائنل مقابلے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے گذشتہ رات چیمئنز ٹرافی کے سیمی فائنل مقابلے میں انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی جیت کے ساتھ وادی کے مختلف حصوں میں گذشتہ رات لوگوں بالخصوص نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کرآتش بازی کی۔ حریت کانفرنس (ع) چیئرمین میرواعظ جوکہ وادی کے سب سے بڑی مذہبی رہنما بھی ہیں، نے پاکستانی ٹیم کی جیت کے بعد مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’جیسے ہی ہم نے تراویح ادا کی، باہر سے پٹاخے سر کرنے کی آوازیں سنائی دی۔ ٹیم پاکستان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
فائنل مقابلے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔ میرواعظ کے اس ٹویٹ کا مائیکرو بلاگرس کی طرف سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ انڈیا سپیکس کے ایک ٹویٹر ہینڈل نے لکھا ’سر، ہم آپ کی مستقل سکونیت کے لئے لاہور کی ٹکٹیں بک کرنے کے لئے تیار ہیں‘۔ شیخ زاہد نام کے ٹویٹر ہینڈل نے اس کے جواب میں لکھا ’تو پھر ایک کروڑ 80 لاکھ کشمیریوں کے لئے ٹکٹیں بک کرنا‘۔ وندھناروہیلا نامی ایک خاتون نے میرواعظ کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’پاکستانی خوش ہیں، کیوں نہ ہو ان کا دیش جیت گیا ہے۔ مگر یہ دیکھو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘۔ اس دوران جموں وکشمیر کی حکمراں جماعت پی ڈی پی نے کہا ہے کہ کرکٹ میں کسی ٹیم کی جیت کو سیاست کا موضوع نہیں بنایا جانا چاہیے۔ کشمیر کے معاملات پر گہری نگاہ رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی جیت پر وادی میں جشن منانا کوئی نہیں بات نہیں ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmiri separatist leader mirwaiz cheers for pakistan after champions trophy win in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply