آسیہ اندرا بی نے سری نگر میں پاکستانی قومی ترانہ گا کراور ہلالی پرچم لہرا کر یوم پاکستان منایا

نئی دہلی: علیحدگی پسند تنظیم دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے ایک بار پھر جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنے کے محاورے پر من و عن عمل کرتے ہوئے ہندوستان کی شہری ہوتے ہوئے بھی ایک بار پھر پاکستان پرستی کا اسوقت ثبوت دیا جب انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ گا کر اور اس کا پرچم لہرا کر سری نگر میں پاکستان کا قومی دن منایا۔اس کے بعد تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا برصغیر کے تمام مسلمان پاکستانی ہیں۔
پاکستان پرست اندرابی نے کہا کہ ہمارے نزدیک صرف دو قومیں ہیں جو مسلم اور کافر ہیں اور جو مسلمان ہیں ان کا ملک پاکستان ہے۔اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا قیام ہندوستان کی طرح قومیت کی بنیاد پر نہیں ہوا بلکہ اس کی اساس اسلام تھی۔ اسلام ، ایمان، قرآن اور عشق رسول ﷺ کی بنیاد پر ہر مسلمان ایک پاکستانی ہے۔
اس سے قبل بھی اندرا بی بارہا قابل اعتراض بیانات دیتی رہی ہیں۔گذشتہ اپریل میں احتجاج اور غیر قانونی سرگرمیاں کرنے کے باعث اندرا بی کے خلاف آقانون تحفظ عامہ کے تحت معاملہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ 8ماہ برد دسمبر میں اندرا بی کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا تھا۔

Title: kashmiri separatist asiya andrabi celebrates pakistan day in srinagar | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply