وادی کشمیر کا رابطہ لگاتار ساتویں روز بھی باقی ملک سے منقطع رہا

سری نگر:تین سو کلو میٹر طویل سری نگر جموں قومی شاہراہ بند رہنے کے باعث واد ی کشمیر کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ منگل کو مسلسل ساتویں روز بھی منقطع رہا۔ اس شاہراہ کے مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ پڑی ہیں۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے درماندہ مسافروں کو ہیلی کاپٹروں سے لا نا شروع کردیا ہے۔ اتوار اور پیر کو سینکڑوں کی تعداد میں پھنسےمسافروں جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی، نے اپنی اپنی منزل تک پہنچانے کے لئے پر خطر پیدل سفر طے کیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir valley remain cut off for seventh day in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply