کشمیر کے کئی علاقوں میں احتجاجیوں اور سلامتی دستوں میں تصادم ، ایک ہلاک متعدد زخمی

سری نگر: سنیچر کو نماز عید کے بعد سری نگر، سوپور،شوپیان، کپواڑہ اور اننت ناگ کے کچھ حصوں میں نوجوانوں کی سلامتی دستوں سے جھڑپ میں ایک نوجوان ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں سلامتی دستوں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔پولس نے دعویٰ کیا کہ اننت ناگ میں ایک دستی بم دھماکہ میںایک34سالہ شیاز احمد ہلاک ہوا وہیں مقامی لوگں کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان جنگلات منڈی میں پولس کے ساتھ تصادم میں پیلیٹ گولیوں سے ،جو پولس نے احتجاجیوں پر چلائی تھیں ، ہلاک ہوا ہے۔ اس کے سر اور گردن میں کھئی گولیاں لگی تھیں۔

اننت ناگ ڈسٹرکت اہسپٹل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مجید محراب نے بھیپیلیٹ گولیوں سے اس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔دریں اثنا دوپہر میں سری نگرکے مضافات میں انتہا پسندوں کے ایک حملہ میں سینٹرل ریزرو پولا فورس (سی آر پی ایف) کاایک اہلکار زخمی ہو گیا۔گذشتہ تین روز کے دوران یہ اس قسم کا یہ تیسرا حملہ تھا، انتہا پسند حملہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir valley eid clashes leave youth dead scores hurt in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply