وادی کشمیر میں 124 ویں دن بھی صورتحال میں کوئی سدھار نہیں، جھڑپیںجاری

سری نگر:وادی کشمیر کی صورتحال میں124روز بعد بھی کوئی بہتری واقع نہیں ہوئی اور ہنوز فضا میں کشیدگی اور خوف و دہشت اور افرا تفری کا ماحول ہے ۔ علیحدگی پسند قیادت کی اپیل پر ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مسلسل 124 ویں دن بھی مفلوج رہے۔
جنوبی کشمیر سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق ضلع پلوامہ کے تہاب علاقہ میں بدھ کو احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق علاقہ میں طرفین کے مابین جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔ شمالی کشمیر سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کے کلوسہ علاقہ میں گذشتہ رات سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مار کاروائی کی تھی جس کے خلاف مقامی لوگ بدھ کی صبح سڑکوں پر نکلے آئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir valley continues to remain tense in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags:

Leave a Reply