وادی کشمیر میں طلباکا احتجاج و مظاہرے جاری، انٹرنیٹ خدمات تا حکم ثانی معطل

سری نگر: وادیکشمیر میں 15 اپریل کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے ڈگری کالج پلوامہ میں طالب علموں اور سیکورٹی فورسز میں تصادم کے بعد اسکولوں اور کالجوں میں شروع ہونے والا احتجاجوں اور مظاہروں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کو جہاں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں گورنمنٹ بائز ہائر سکینڈری اسکول اور ضلع پلوامہ میں ڈگری کالج کے طالب علموں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں کیں، وہیں شمالی، جنوبی اور وسطی کشمیر کے متعدد علاقوں بشمول بانڈی پورہ اور بج بہاڑہ میں طالب علموں کی جانب سے پ±رامن آزادی حامی مظاہرے منظم کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر گرمائی دارالحکومت سری نگر کے تین اسکولوں بشمول سری پرتاب (ایس پی) ہائر سکینڈری اسکول، گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول کوٹھی باغ اور ایم پی ہائر سکینڈری اسکول میں بدھ کے روز ضلع مجسٹریٹ سری نگر کے احکامات پر درس و تدریس کی سرگرمیاں معطل رہیں۔دریں اثنا ریاستی حکومت نے افواہوں پر قابو پانے کے لیے ایک مہینے کے لیے یا تا حکم ثانی وادی میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردیں۔ریاستی محکمہ داخلہ نے انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کے لیے ہندوستانی مواصلات قانون اور اطلاعاتی تکنالوجی قانون کے تحت حاصل اختیارات کا سہارا لیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir unrest internet services snapped for a month to curtail rumour mongering in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply