کشمیر میں ہڑتال کے باعث تمام یونیورسٹیوں کے امتحانات ملتوی

سرینگر : جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی ہڑتال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی (کے یو)، اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) اور سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر (سی یو کے) نے آج ہونے والے امتحانات کو ملتوی کردیا۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں کل سلامتی دستوں کی مبینہ فائرنگ سے تین لوگوں کی موت اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی مخالفت میں علیحدگی پسندوں نے آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
سلامتی دستوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں ایک دہشت گرد کی موت اور ایک فوجی زخمی ہو گیا تھا۔ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ترجمان نے بتایا کہ آج ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح، کشمیر یونیورسٹی کے رابطہ عامہ افسر نے بتایا کہ یونیورسٹی میں آج ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے بھی آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ ملتوی کئے گئے امتحانات کے لئے نئی تاریخوں کا بعد میں الگ سے اعلان کیا جائے گا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir university iust awantipora cuk postpone tomorrows exams in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply