کشمیر میں 88ویں روز بھی ہڑتال رہی

سری نگر: (یو ا ین آئی) وادی کشمیر میں تقریباً دس ہزار افرادکی گرفتاری کے باوجود بھی ہڑتال اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے ساتھ شروع ہوئی ہڑتال منگل کو 88 ویں دن میں داخل ہوگئی۔
گذشتہ 88 دنوں میں 89 عام شہری ہلاک جبکہ 13 ہزار دیگر زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے، جنہیں اتوار کو بارہمولہ میں ہونے والے حملے کے پیش نظر الرٹ پر رکھا گیا ہے، سری نگر میں کئی مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی ہیں جہاں وہ نجی گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کو مختلف اضلاع سے سری نگر آنے والی نجی گاڑیوں کی مختلف ایک مقامات بشمول بڈشاہ چوک، لال چوک، بتہ مالو اور مضافاتی علاقوں میں تلاشی لیتے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ صورتحال میں آئی غیرمعمولی بہتری کے پیش نظر وادی کے کسی بھی حصے میں آج کرفیو یا پابندیاں نافذ نہیں ہیں۔ تاہم وادی میں احتجاجی مظاہروں یا آزادی حامی احتجاجی ریلیوں کا انعقاد روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بدستور تعینات رکھی گئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir shut for 88th consecutive day in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply