کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ انداربی گرفتار

سرینگر:جموں کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم دختران ملت (ڈی ای ایم)کی سربراہ آسیہ اندرابی کو پولیس نے گرفتار کیا،جبکہ حریت کانفرنس کے سخت گیر گروپ کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی کی گھرمیں نظر بندی جاری ہے۔ تنظیم کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایک پولیس ٹیم نے ڈی ای ایم کی سربراہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ ملک مخالف سرگر میوں کے کئی معاملوں کا سامنا کررہیں آسیہ ضمانت پررہا تھیں۔ اسی دوران ،حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے بتایا کہ مسٹر گیلانی کی رہائش گاہ حیدر پورا میں واقع ہے جہاں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ گزشتہ سال مئی میں دہلی سے واپس آنے کے بعد ابھی تک گھر پر نظر بند ہیں۔انہوں نے پتھراو¿ سمیت تشدد کے معاملوں میں شامل گرفتار کئے گئے 100سے زیادہ علیحدگی پسند لیڈروں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ان میں سے کچھ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )کے تحت معاملہ درج ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir separatist leader asiya andrabi arrested from her residence in soura in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply