سید علی گیلانی کے دامادسمیت تین علیحدگی پسند لیڈر گرفتار

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کی سخت گیر اکائی کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی کے داماد محمد الطاف شاہ کے علاوہ ایاز اکبر اور ایک دیگر معراج الدینکلوال کو آج صبح گرفتار کر لیا۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ علیحدگی پسند رہنماؤں کے گھروں پر قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کے چھاپوںکے فوری بعد پولیس نے علیحدگی پسند رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔
انہیں راج باغ تھانے میں رکھا گیا ہے اور کل پوچھ تاچھ کے لیے نئی دہلی میں این آئی اے کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ این آئی اے گرفتار علیحدگی پسند لیڈروں سے پاکستان اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے فنڈ ملنے کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir police arrest three separatist leaders in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply