منی شنکر ایئر کی کشمیر میں میر واعظ، گیلانی اور یٰسین ملک سمیت سبھی کشمیری لیڈروں سے ملاقاتیں شروع

سری نگر:کانگریس کے سینئر لیڈر منی شنکر ایئر نے کہا کہ ان کی سربراہی والا 6 رکنی سول سوسائٹی گروپ سرکاری دورہ پر وادی کشمیر نہیں آیا ہے بلکہ یہاں سب کی رائے سننے کے غرض سے آیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس سب سے بڑا ہتھیار ’قلم‘ ہے اور وہ نئی دہلی جاکر اپنے دورے کی روداد کو دستاویزی شکل دیں گے۔ مسٹرمنی شنکر ایئر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں حریت کانفرنس (ع) چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔
میرواعظ کی نگین رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں مسٹر ایئر کے علاوہ سول سوسائٹی کے دوسرے اراکین بشمول او پی شاہ، ریٹائرڈایئر وائس مارشل کپل کاک اور ونود شرما بھی موجود تھے۔ کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ’یہ کوئی سرکاری وفد نہیں ہے۔ ہم یہاں سب کی رائے سننے کے لئے آئے ہوئے ہیں۔ ہم نے آج میرواعظ صاحب کی بات سنی۔ ہم آگے بھی بہت سے لوگوں سے ملنے جارہے ہیں‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir mani shankar aiyar meets hurriyats geelani talks of back channel efforts in air in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply