کشمیر میں شدید سردی کی لپیٹ میں، آبی ذخائر منجمد ہوجانے سے پینے کے پانی کی شدید قلت

سری نگر:وادی کشمیر میں ہڈیوں کو منجمد کردینے والی سردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت میں مزید گراؤٹ درج کئے جانے کے باعث بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی لائنیں اور آبی ذخائر منجمد پائے گئے۔
پینے کے پانی کی لائنیں منجمد ہوجانے کے باعث وادی کے بیشتر علاقوں بشمول دارالحکومت سری نگر کے مختلف علاقوں سے جمعہ کو پانی کی قلت کے بارے میں شکایات موصول ہوئیں۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے وادی میں 14 ور 15 جنوری کو تازہ بارش یا برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سری نگر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رواں موسم میں اب تک کی دوسری سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 اعشاریہ 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir in cold wave grip water bodies freeze in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply