کشمیر میں کالج کھلتے ہی طلباءاور سیکورٹی فورسز میںشدید جھڑپیں

سری نگر: وادی کشمیر کے کالجوں میں درس و تدریس کی سرگرمیاں مسلسل ایک ہفتے تک معطل رہنے کے بعد پیر کے روز بحال ہوگئیں۔تاہم طالب علموں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ایک بار پھر شدید جھڑپیں دیکھنے کو ملیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کو کالجوں کے ایک ہفتے بعد کھلنے کے ساتھ ہی دارالحکومت سری نگر میں واقع تاریخی سری پرتاب (ایس پی) کالج اور ایس پی ہائر سکینڈری اسکول کے طلباءکشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مصروف ترین مولانا آزاد روڑ پر نکل آئے۔احتجاجی طلبانے جب مولانا آزاد روڑ پر گاڑیوں کی نقل وحرکت مسدود کی، تو وہاں موجود سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنے کے لئے پہلے رنگین پانی کی بوچھاریں اور بعدازاں لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir clashes erupt between students security forces in srinagar as colleges re open today in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply