سری نگر و اننت ناگ لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے نیشنل کانفرنس و کانگریس میں سمجھوتہ

سرینگر:جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے ایگزیکٹو چیئرمین عمر عبداللہ نے آج اعلان کیا کہ سری نگر اور اننت ناگ میں ہونے والے ضمنی لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس میں سیٹوںکی تقسیم پر سمجھوتہ ہو گیا ہے۔
معاہدے کے تحت نیشنل کانفرنس کے رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللہ سرینگر سے اور ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر اننت ناگ سے الیکشن لڑیں گے۔ مسٹر عبداللہ نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے ایک ایک نشست پر الیکشن لڑنے پر رضامندی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این سی نے امیدوارکے انتخاب اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کے تعلق سے حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو دے دیا تھا۔
این سی اور کانگریس کی میٹنگ کے بعد دونوں پارٹیاں ووٹوں کی تقسیم روکنے کے لئے اتحاد کرنے پر رضامند ہوئیں۔ سری نگر میں9اور اننت ناگ میں12اپریل کو پولنگ ہو گی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir by election congress nc reach pre poll alliance in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply