کشمیر میں برفیلے تودے پھسلنے سے ہلاک فوجیوں کی تعداد بڑھ کر24 ہو گئی

سرینگر: وادی کشمیر میں چار لاپتہ فوجیوں کی لاشیں برف کے اندر سے برآمد ہونے کے بعد برفانی تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر24 ہو گئی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں لاپتہ چار فوجیوں کی لاشیں ملی ہیں ۔
واضح رہے کہ وادی کے دو مقامات پر برفانی تودہ گرنے سے فوج کے 24 جوان برف کے نیچے دب گئے تھے۔کرنل کالیا نے بتایا کہ گذشتہ 25 جنوری کو 11 فوجیوں کا ایک گروپ اگلی چوکی کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران گریز سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے یہ فوجی برف کے نیچے دب گئے۔ تاہم خراب موسم کے باوجود فوری طور پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
کل تک سات جوانوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ راحت اور بچاو¿ مہم جاری ہے اور چار مزید لاش آج ملی ہیں۔ اسی سیکٹر کے ایک اور مقام پر 25 جنوری کو برف کا تودہ گرنے سے تین فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اگرچہ ایک جونیئر کمیشن افسر اور چھ دیگر جوانوں کو بچا لیا گیا تھا۔ تین فوجیوں کی لاشیں بھی برآمد کی گئی تھیں۔

Title: kashmir avalanche death toll climbs to 24 | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply