جموں وکشمیر میں ایک ٹیمپو کھائی میں جا گرا ، 9 ہلاک

جموں:جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں بدھ کی صبح پیش آنے والے ایک المناک سڑک حادثے میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ 6 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’ضلع ریاسی میں بدھان سے مہور جارہی ایک ٹمپو گاڑی شیشی نالہ کے نذدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 200 فٹ گہری میں جاگری‘۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 7 افراد موقعے پر ہی جاں بحق جبکہ 8 دیگر زخمی ہوگئے۔
مذکورہ عہدیدار نے بتایا ’دو زخمیوں نے بعدازاں اسپتال میں اپنی آخری سانسیں لیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو سب ضلع اسپتال مہور پہنچایا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ائرلفٹ کرکے جموں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ رجسٹریشن نمبر JK02 AG-0730کو یہ المناک حادثہ صبح کے وقت قریب ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد ریاستی پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir 9 dead 6 injured as tempo falls into gorge in jammu and kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply