دونوں کشمیر کے درمیان کاروان امن بس سروس بحال

سرینگر:جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے دارالحکومت مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس آج یہاں سے روانہ کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے یواین آئی کو بتایا کہ احتجاج اور پتھراؤ کے واقعات سے بچنے کیلئے بس کو یہاں سے صبح چار بجے ہی روانہ کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بس سے کشمیر کے تین مسافر پی او کے اپنے رشتہ دار سے ملنے روانہ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی پی او کے سے یہاں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے آئے چھ افراد واپس اپنے گھر روانہ ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ کنٹرول لائن سے اس طرف آنے والے لوگوں کی تعداد کے بارے میں ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ واضح رہے کہ اس بس سروس کو سات اپریل 2005 کو شروع کیا گیا تھا تاکہ کشمیر کے ہزاروں خاندان ایک دوسرے سے مل سکیں۔ اس سفر کے لیے ہندوستان اور پاکستان بین الاقوامی پاسپورٹ کے بجائے ٹریول پرمٹ جاری کرتے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karwan e aman bus service resumes in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply