اڑی سیکٹر میں کشیدگی کے باوجود کاروان امن بس کمان چوکی روانہ

سرینگر:جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے درمیان سرینگر سے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس آج کمان چوکی کے لیے روانہ ہوئی۔کمان چوکی کنٹرول لائن پر اڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی محاذی چوکی ہے۔ واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جمعہ کو ایک تصادم میں اڑی سیکٹر میں پانچ دہشت گرد مارے گئے تھے۔
اس کے بعد یہاں پر سیکورٹی فورسز کو چوکس پر رکھا گیا ہے، لیکن اس کا کاروان امن بس سروس پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سال 1999 کے کارگل جنگ کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد بڑھانے کے لئے 7 اپریل 2005 کو اس ہفتہ وار بس سروس کا آغاز کیا گیا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karwan e aman bus leave for kaman post in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply