دیوالی کے موقع پر سری نگر۔ مظفرآباد ’کاروان امن‘ بس سروس معطل

سری نگر: (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار ’کاروان امن‘ بس سروس پیر کے روز معطل کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’کاروان امن بس سروس کو ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی جو 19 اکتوبر کو منایا جارہا ہے، کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے بتایا ’دونوں طرف کی انتظامیہ نے بس سروس کی معطلی کا فیصلہ باہمی اتفاق رائے سے لیا ہے‘۔ انہوں نے بتایا ’ہم بڑے دنوں جیسے عید اور یوم آزادی کے موقعوں پر اس ہفتہ وار بس سروس کو احتیاطی طور پر معطل رکھتے ہیں‘۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جو مسافر اس ہفتہ وار بس سے آج سفر کرنے والے تھے، کو اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان مسافروں کو اب اگلے ہفتے چلنے والی بس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی اس ہفتہ وار بس سروس کا آغاز 7 اپریل 2005 کو ہوا تھا اور تب سے اِس کے ذریعے ہزاروں لوگ آرپار اپنے عزیز واقارب سے ملے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karvan e aman bus service suspended on the occasion of diwali in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply