شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی کے اسکالر غلام نبی کمار”تعمیل ارشاد ادبی ایوارڈ“سے سرفراز

سری نگر:(پریس ریلیز)اردو زبان و ادب کے نوجوان ادیب ،نقاد اور صحافی غلام نبی کمار کو جو ، شعبہ اردو،دہلی یونیورسٹی میں ”زبیر رضوی کی ادبی خدمات کا تنقیدی مطالعہ“کے موضوع پر ڈاکٹر مشتاق عالم قادری کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، ریاست جموں و کشمیر کے مشہور و معروف اخبار روزنامہ تعمیل ارشاد کی جانب سے”تعمیل ارشاد ادبی ایوارڈ2018“سے سرفراز کیا گیا ۔

یہ ایوارڈ انہیںاتوار کے روز سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں ”نگینہ انٹرنیشنل گولڈن جوبلی تقریب“ کے دوران پیش کیا گیا۔جس میں ریاست و بیرون ریاست کے کئی معزز اور نامورشخصیات وحشی سعید،نور شاہ،محمد یوسف ٹینگ،عزیز حاجنی،حمیداللہ بٹ،راجہ محی الدین،بشیر چراغ،اشرف آثاری،ڈاکٹر نذیر مشتاق،ڈاکٹرمشتاق حیدر،ڈاکٹر الطاف انجم،ڈاکٹر ریاض توحیدی،ڈاکٹر شاہ فیصل،ناظم نذیر،ڈائریکٹر قومی کونسل پروفیسر ارتضیٰ کریم،مجیب شہزر،ظہیر انصاری وغیرہ نے شرکت کی۔غلام نبی کمارکی عدم موجودگی میں یہ ایوارڈ ان کے بھائی منظور احمد کمار کو وحشی سعید،ریٹائرڈجسٹس بشیراحمد کرمانی،حمید اللہ بٹ اور راجہ محی الدین کے ہاتھوں دیا گیا۔

غلام نبی کمار کو یہ ایوارڈ ان کی ادبی و صحافتی خدمات کے لیے دیا گیا۔گذشتہ چند برسوں میں جو نوجوان قلم کار ادب کے میدان میں فعال اور سرگرم نظر آئے ان میں غلام نبی کمار بھی اہم نام ابھر کر سامنے آیا ہے۔جنھوں نے تنقیدی ،تحقیقی اور صحافتی میدان میں اپنے مثبت نقوش چھوڑے ہیں۔ان کی کتاب”اردو کی عصری صدائیں“اس وقت پریس میں ہے جو بہت جلد منظر عام پر آجائے گی۔

اس کے علاوہ ”قدیم و جدید ادبیات“کے نام سے بھی کتاب زیر ترتیب ہے۔غلام نبی کمار کئی رسائل کی ادارت میں بھی ہیں جس میں سہ ماہی”دربھنگہ ٹائمز“سہ ماہی‘”تحقیق“سہ ماہی کتابی سلسلہ”پنج آب“وغیرہ شامل ہے۔

موصوف شیخ العالم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ،جموں وکشمیرکے صدر ہونے کے علاوہ مرکز عالمی اردو مجلس کے جنرل سکریٹری بھی ہیں جس کے صدر ڈاکٹر حنیف ترین ہیں۔غلام نبی کمارنے،جن کا تعلق کشمیر کے قصبہ چرارشریف سے ہے یہ ایوارڈ اپنے والدین،اساتذہ خصوصاًڈاکٹر مشتاق قادری اور پروفیسرارتضیٰ کریم اوردیگر احباب کو، جن کی دعاو¿ں کے طفیل آج وہ اس مقام پر پہنچے ہیں،وقف کیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Journalist ghulam nabi kumar conferred tameel e irshad literary award in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment