شمالی کشمیر میں سکیورٹی دستوں کی مشترکہ تلاشی مہم شروع

سرینگر:جموں و کشمیر کے باندی پورا میں سکیورٹی دستوں نے آج تلاشی مہم چلائی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راشٹریہ رائفلس اور ریاستی پولیس کی خصوصی مہم دستے کے جوانوں نے باندی پورا کے بنگر محلہ،حاجن میں جنگجوؤں کے چھپے ہونے کے خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔علاقے کاچاروں طرف سے محاصرہ کردیا گیاہے۔
اس سلسلے میں اب تک کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسی علاقے میں گزشتہ 10جنوری کو سکیورٹی دستوں نے لشکر طیبہ کے ایک کمانڈرکو مار گرایا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Joint search operation by security forces in north kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply