جموں و کشمیر میں سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں2انتہاپسند ہلاک

سری نگر: پولس کے مطابق جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں جمعرات کے روز سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں دو انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب خان صاحب کے زاگو علاقہ میں انتہاپسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سلامتی دستے علاقہ کا محاصر ہ کر کے تلاشی لے رہے تھے ۔

تلاشی کے دوران روپوش انتہاپسندوں نے تلاش پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ ایک پولس ترجمان نے بتایا کہ سلامتی دستوں کی جوابی فائرنگ فریقین میں تصادم میں بدل گئی۔ اس تصادم کے دوران دو انتہاپسند مارے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے اسلحہ و بارود سمیت کئی اشیاءاور لٹریچر ملا ہے۔پولس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jktwo terrorists killed in encounter in budgam in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply