امان اللہ خان کی غائبانہ نماز جنازہ سے پہلے ہی جے کے ایل ایف سربراہ یٰسین ملک گرفتار

سری نگر:جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے ایک ترجمان کے مطابق پاکستان کے راولپنڈی میں گذشتہ روز داعی اجل کو لبیک کہنے والے جے کے ایل ایف کے بانی سربراہ82سالہ امان اللہ خان کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائے جانے سے پہلے ہی جے کے ایل ایف کے سربراہ یٰسین ملک کو حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ حکام نے سری نگر کے لال چوک، مائسمہ ، کوکر بازار ، کوٹھی باغ ، ابی گذار ، کورٹ روڈ اور دیگر متصل علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا۔واضح رہے کہ امان اللہ خان کی، جن کا منگل کے روز پاکستان کے شہر راولپنڈی میں انتقال ہو گیا تھا، آج ہی تدفین ہے۔ جے کے ایل ایف نے امان اللہ خان کی موت کو چل رہی جدو جہد آزادی کو ہونے والا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔وہ طویل عرصہ سے پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔امان اللہ خان 24اگست1934کو گلگت میں پیدا ہوئے تھے۔1977میں انہوں نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کی بنیاد ڈالی۔ جے کے ایل ایف ہندوستان اور پاکستان دونوں سے آزادی کی وکالت کرتا تھا۔ اور آزاد کشمیر چاہتے تھے۔ وہ پاکستان میں رہائش پذیر تھے۔ جس وقت امان اللہ خان نے آخری سانس لی تو ان کے بیٹے سجاد لون اور ان کے اہل و عیال ان کے قریب موجود تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jklf chairman yasin malik arrested in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply