پنڈت بھوشن بزاز کا وادی کشمیر میں ہلاکتوں پر اظہار تشویش

نئی دہلی: جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم کے صدر پنڈت بھوشن بزاز نے وادی کشمیر میں تشدد اورمسلح افواج کے ذریعہ نہتے شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مرکزی حکومت ریاست میں امن و امان قائم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے گی۔
مسٹر بزاز نے یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ سیکورٹی فورسیز کو ہدایت دے کہ کشمیر کے عام لوگوں کو قتل نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ کشمیر میں عام روایت بن گئی ہے کہ جب بھی صورت حال خراب ہوتی ہے توسیکورٹی فورسز مسلح اور بے گناہ لوگوں کو اپنا نشانہ بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افسوس ناک واقعات بند ہونے چاہئیں اور قصورواروں کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔(یو این آئی)

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jkdf express concern over killings in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply