کشمیر میں مظاہرین پر فوج کی فائرنگ، ایک نوجوان ہلاک

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں فوج کی احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک جواں سال نوجوان ہلاک ہوگیا ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ ضلع بڈگام کے بیروہ میں جمعہ کے روز ہڑتال کے دوران احتجاج کررہے نوجوانوں کے ایک گروپ نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر پتھراؤ کیا۔ اس کے جواب میں فوجی اہلکاروں نے مبینہ طور پر احتجاجی نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان تنویر احمد وانی شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ تنویر احمد کو فوری طور پرپبلک ہیلتھ سینٹر گوندی پورہ لے جایاگیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ تنویر احمد پیشے کے اعتبار سے درزی تھا۔ بیروہ سے ایک صحافی نے یو این آئی کو فون پر بتایا ’نوجوانوں کے ایک گروپ نے علاقہ میں فوج کی ایک گشتی پارٹی دیکھ کر پٹاخہ پھوڑا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار اشتعال میں آگئے اور نوجوانوں کو پیٹنا شروع کردیا‘۔ انہوں نے بتایا ’اس دوران فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے سبب تنویر احمد نامی نوجوان سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تنویر کی ہلاکت کی خبر پھیلنے کے بعد بیروہ میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk youth killed in firing at budgam in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply