کشمیری رہنماؤں نے جے کے ایل ایف سربراہ یٰسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

سری نگر: ڈیموکریٹک نیشنلسٹ پارٹی کے صدر اور سابق وزیر زراعت غلام حسن میر نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یٰسین ملک کو 1987میں ان کے خلاف درج کیے گئے کیس میں انہیں گرفتار کرنے کے بجائے ان سے سیاسی طور پر نپٹے۔
میر نے مزید کہا کہ حکمراں جماعت پی ڈی پی پہلے دعویٰ کیا تھا کہ مخالفین کو دبایا نہیں جائے گالیکن وہ اپنے قول سے پھر گئی اور بر سر اقتدار آتے ہی اس نے علیحدگی پسندوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی۔جو صورت ھال سے نمٹنے کا احسن طریقہ نہیں ہے۔
اور وہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پہلی فرصت میں یٰسین ملک کو رہا کر دے۔مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے ریاستی سکریٹری اور کلگام سے ایم ایل اے ایم وائی تریگامی اور بڈگام ضلع کی خان صاحب تحصیل سے ایم ایل اے حکیم محمد یٰسین نے بھی جے کے ایل ایف سربراہ یٰسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: jk political leaders demand immediate release of yasin malik in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply