کشمیر پولس نے ”ٹرک دہشت گردی منصوبہ “ بے نقاب کر دیا،3دہشت گرد اسلحہ سے لدا ٹرک لے جاتے گرفتار

سری نگر: جموں و کشمیر پولس نے جمعرات کے روزلکھن پور میں جموں و کشمیر ۔پنجاب سرحد پر تین مشتبہ دہشت گردوں کو اسلحہ بارود سے لدے ایک ٹرک سمیت پکڑکر ایک ”ٹرک دہشت گردی منصوبہ “بے نقاب کر دیا ۔موصول اطلاع کے مطابق لکھن پور میں سرحد کے قریب پکڑے گئے اس ٹرک میں چھ اے کے47رائفلیںاور کثیر مقدار میں بارود برآمد ہوا ہے ۔دہشت گرد اسلحہ و بارود سے بھرا یہ ٹرک پنجاب سے سری نگر لے جارہے تھے۔ اس کے بعد پنجاب سرحد پر سلامتی دستوں کی گشت میں اضافہ کر دیا گیا۔ جموں کے انسپکٹر جنرل آف پولس مکیش سنگھ کے مطابق جمعرات کی صبح 8بجے جموں ۔یہ ٹرک پٹھان کوٹ شاہراہ پرکٹھوعہ میں معمول کی چیکنگ کے دوران روکا گیا اور تلاشی لینے پر اس میں بھاری مقدار میں اسلحہ بارود اور کچھ نقدی برآمد ہوئی۔کٹھوعہ کے ایس پی شری دھر پاٹل نے بتایا کہ ٹرک میں 4اے کے56اور دو اے کے47 رائفلیں،6میگزین اور 180کارآمد کارتوس، دھماکہ خیز مواد اور 11ہزار روپے برآمد ہوئے ۔یہ ٹرک پنجاب کے بمیال سے کشمیر کے دارالخلافہ سری نگر جا رہا تھا۔ ٹرک میں جو تین مشتبہ دہشت گرد موجود تھے وہ کشمیر کے رہائشی ہیں اور انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولس کوسلامتی دستوں سے ان کے امرتسر سے آنے کی خبر ملی تھی۔ تحقیقات جارہی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk police foil terror plot 3 jaish terrorists arrested in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.