سجاد لون، وحید پرے اور شاہ فیصل سے کوئی بدسلوکی نہیں کی گئی: جموں و کشمیر پولس

سری نگر:جموں و کشمیر پولس نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ سجاد لون، وحید پرے ا اور شاہ فیصل جیسے سیاسی لیڈروں کو سری نگر کی ڈل جھیل کے قریب واقع سینتو رہوٹل سے ایک ایم ایل اے ہاسٹل منتقل کرنے کے دوران ان سے بدسلوکی اور دھکا مکی کی ہے۔پولس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

جموں و کشمیر کے پولس اہلکار امتیاز حسین نے بھی ٹوئیٹر کے توسط سے لکھا کہ ”کچھ ٹوئیٹوں کے ذریعہ علم ہوا ہے کہ کچھ لوگوں سے سری نگر میں ایم ایل ہاسٹل میں بد سلوکی کی گئی ہے۔

جس کی میں وضاحت کرتا ہوں کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔پولس اہلکاروں نے بتایا کہ جب لون نے جسمانی اور سامان کی تلاشی کے دوران ، جو کہ لازمی ہے،تعاون دینے سے انکار کیا تو کچھ گرما گرمی ہو گئی۔

لون ان 34سیاسی لیڈروں کے اس گروپ میں شامل تھے جنہیں سینتور ہوٹل سے ایم ایل اے ہاسٹل منتقل کیا جا رہا تھا۔قبل ازیںجموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے محبوبہ مفتی کے، جو ابھی زیر حراست ہیں، ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے توسط سے کہا کہ شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر(ایس کے آئی سی سی) میں قیدی بنا کر رکھے گئے سیاسی رہنماؤں کو آج ایم ایل اے ہاسٹل سری نگر منتقل کیا گیا۔

پولس نے ان سے بدسلوکی کی اور سجاد لون وحیدپرے اور شاہ فیصل کو دھکے دیتے ہوئے لے گئی۔آپ منتخب عوامی نمائندوں سے ایس سلوک کیسے کر سکتے ہیں۔انہیں کیوں بے عزت کر رہے ہیں ؟ جموں و کشمیر میں مارشل لا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ پولس اقتدار کے نشہ میں چور ہے۔

تسلسل سے کیے گئے ٹوئیٹس میں التجا نے ان لیڈروں سے نریندر مودی حکومت کی جانب سے کی جانے والی بدسلوکی پر سوا ل اٹھائے۔التجا نے مزید ٹوئیٹ کیا کہ یہ وہی وحید پرے ہے جس کی جموں و کشمیر میں جمہوریت کومستحکم کرنے کے لیےتعاون دینے اور جد و جہد کرنے پر اس وقت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سراہا تھا۔

ایسی ہی صورت حال شاہ فیصل کی ہے۔جب انہوں نے یو پی ایس سی کا امتحان پاس کیا تو انہیں کشمیر کا قابل تقلید نمونہ قرار دیا گیا تھا۔ ایک بار مدح سرائی کی جائے اور اب رسوا اور بے عزت کیا جارہا ہے۔ آخر کیوں؟

سابق علیحدگی پسند سے قومی دھارے میں شامل ہونے والے سیسی رہنما سجادلون جنہوں نے 2014میں جب کوئی مودی لہر نہیں تھی وزیر اعظم کے لیے خود کو خطرے سے دوچار کر لیا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk police deny manhandling leader sajjad lone after mehbooba muftis daughter tweets about incident in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.