پلوامہ میں دہشت گردوںکی فائرنگ میں جموں و کشمیر کا پولیس کانسٹیبل ہلاک

سری نگر: (یو ا ین آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گذشتہ رات مشتبہ دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے جموں وکشمیر پولیس کے ایک کانسٹیبل کو ہلاک کردیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا دہشت گردوں نے گذشتہ رات پلوامہ کے پدگام پورہ میں عاشق حسین نامی پولیس کانسٹیبل پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر موت واقع ہوئی‘۔
انہوں نے بتایا کہ حملہ آور دہشت گرداندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی سرگرمی سے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ کا رہنے والا عاشق حسین پدگام پورہ میں اپنے ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کی غرض سے آیا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک پولیس کانسٹیبل پولیس تھانہ اونتی پورہ میں بحیثیت منشی اپنے فرائض انجام دے رہا تھا ‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk police constable shot dead by militants in pulwama in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply